چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا نہایت اہم دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی باہمت و مسلح افواج اور پر جوش و محبّ وطن قوم نے ہندوستانی جارحیت کے خلاف اپنے پیارے وطن اور قومی وقار کا دفاع کیا۔اس دن سے جُڑی انمٹ یادوں، یکجہتی کے عمدہ مظاہرے، ہمارے عظیم شُہداء اور بے مثال قربانیوں کو زمانے کی گرد کبھی دھندلا نہ سکے گی۔
پا کستان کی انمول، بہادر، نڈروجری افواج اور پر خلوص فرزندانِ پاکستان کی بے مثال اور لازوال قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے رقم ہیں۔ ہماری جراؑت مند اور باہمت افواج نے مکاروعیاراور گھمنڈو تکبر سے بھرپور دُشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کِیا۔ ہمارے غازیوں اور شہیدوں نے یہ ثابت کِیا کہ ہمارا وطن ہمیں ہر چیز حتٰی کہ جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
جسدِ خاکی کو تو خاک ہی ہو جانا تھا
اے وطن!تجھ پہ مِٹا خاک سےعرش ہوا
تیرےاحسان چُکانایوں تو ممکن ہی نہ تھا
اے وطن!کچھ تو ادا اب ہے میرا قرض ہوا
تجھ کو مانا ہے دل وجان سے اپنا میں نے
اے وطن! تیری حفاظت تھا میرا فرض ہوا
جاں تو دینی تھی، یہ اِک امانت ہی تو تھی
اے وطن! تیرے لیے تھا میں بے غرض ہوا
میری حیات کے آخری لمحات میں بھی
تُو زندہ باد رہے،یہ ہی دل سے عرض ہوا
پاکستانی فوج نے انتہائی کٹھن حالات اور سازِشوں کے باوجود اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے اور آج تک دیتی آرہی ہے- اللہ تعالٰی نے ہماری فوج کو عظیم قوتِ ایمانی سے نواز رکھا ہے۔ ہماری فوج کی ہمت اور جواں مردی سے آج بھی دُشمن خوفزدہ و لرزاں ہیں۔ ہمسایہ ملک نے پاکستان پر حملہ رات کی تاریکی میں کِیا تھا جو اِس بات کی دلیل ہے کہ وہ اُس وقت بھی زیرِ خوف تھا۔ مکار دُشمن نے جب شبِ خون مارا تو اُس کا خیال تھا کہ وہ راتوں رات پاکستان کے اہم علاقوں پر قبضہ کر لیں گے اور ناشتہ لاہور میں کریں گے۔ مگر ہمارے باہمت اور نڈر جوانوں نے دُشمن کو ناکوں چنے چبوادئیے۔ ہمارے جوان سروں پہ کفن باندھے دُشمن سے بھِڑ گئے اور اُن کے نا پاک عزائم کو رزقِ خاک بنا دیا۔ جو پاکستان کو مٹانے آئے تھے انہیں ناکامی اور رسوائی کا بدنما داغ اپنے ماتھے پر سجا کرسر کے بل واپس لوٹنا پڑا۔
پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مگر اپنی پاک دھرتی کی طرف اٹھنے والی ہر اُنگلی کو توڑنے اور ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم جان وار دیں گے مگر اپنے پیارے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ (انشاء اللہ)
جاں واردیں گے، آنچ نہ آنے دیں گے
مِٹاتے اِس کو تُو مٹ جائے گا اِک روز کہیں
لہو ہے گرم، حوصلہ بھی ہے بلند تریں
بڑی مشکل سے مِلی ہے ہمیں یہ ارضِ حسیں
پاکستان زندہ باد
Best of luck
Thanks…
Superb…… great job dear…(Y)
Thanks a lot….
Thank you dear