میں ایک فوجی ہوں.
مجھ سے کئ لوگ پوچھتے ہیں کہ تم یہ سب کیوں کرتے ہو؟
ایسی کیا چیز تم میں بھر دی ہے کہ تم اس وردی کو دیکھتے ہی ایسے مسکراتے ہو جیسے چھوٹے بچے عید کے کپڑوں کو دیکھ کر مسکراتے ہیں.
عید کے کپڑے.
جب بھی عید آتی ہے . میری ماں مجھے فون پہ پوچھتی ہے ” بیٹا عید پہ چھٹی نہیں آؤ گے ؟” میری ماں میرے ڈھکے چھپے الفاظ میں اب انکار کے اشارے سمجھ لیتی ہے . پھر دو پل چپ رہنے کے بعد پوچھتی ہے …. ” بیٹا عید کے کپڑے لے لیۓ ؟”
میرا جواب ان کو تسلی دینے کے لیۓ ہوتا ہے … ” جی ماں جی ”
یقین مانیۓ! مجھے عید کی نماز وردی میں پڑھنا خوشی دیتا ہے . میری دھرتی ماں نے جو کپڑے مجھے دیۓ ہیں وہ سب سے پیارے ہیں.
اگر اس رب نے اپنی راہ میں جاں قبول کر لی تو یہی وردی ہی میرا کفن ہو گا اور اگر میں غازی رہا تو یہی میری عزت کی مانند ہے.
ان آٹھ سالہ سروس میں , میں نے 14 عیدیں اپنی جاۓ ڈیوٹی پہ گزاری اور ان 14 کی 14 میں میرے عید کے کپڑے ” میری وردی” تھی ..
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد