لاکھوں قربانیاں دینے کے بعد حاصل ہونے والا ملک پاکستان جس کی بنیاد “لا اِلٰہ اِلّا اللّٰہ محمّد رّسول اللّٰہ” ہے آج اللّٰہ کے فضل و کرم دشمنانِ پاکستان کی تمام تر سازشوں کے باوجود بھی خطہ میں پھلتا پھولتا نظر آرہا ہے ۔ گذشتہ کئی برسوں میں پاکستان کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ان چیلنجز کو اس ملک کی عوام و افواج نے قبول کیا اور وطن عزیز کی مقدس زمین کو دشمن کے ناپاک قدموں سے پاک کیا. دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، پاک فوج کے غیور جوانوں نے اس ملک کے لیے کئی قربانیاں دیں اور اپنے خون سے اس ملک کی مٹی کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کیا. وطن کی عزت و دفاع کے لیے کٹ مرنے کا جذبہ عساکرِ پاکستان کا منفرد اعجاز اور بیش قیمت سرمایہ ہے۔یہ سلیقۂ جانثاری پاکستانی فوج کے ہر سپاہی کے خمیر میں شامل ہے اور جذبۂ شہادت اِس کا وہ ہتھیار ہے جس کا دشمن کے پاس کوئی توڑ موجود نہیں. پاک فوج کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اپنے پختہ موقف ،زندہ نظریہ اور قومی عزت و وقار کی خاطر ہر عیش و عشرت ،مال و دولت حتیٰ کہ جان تک کی قربانی دینا جانتی ہے۔
گزشتہ سالوں ملک کی قوم اور افواج نے دہشت گردوں سے کئی حصوں میں جنگ لڑی ہے، 9/11 حملہ کے بعد جب دنیاوی طاقتوں نے پاکستان سے ڈو اور ڈائی کا آپشن رکھا تو پاکستان کے اس وقت جنرل پرویز مشرف نے ڈو کو سیلکٹ کیا اور پھر ان سپر پاورز کو افغانستان میں شکست سے دوچار کیا اور امریکہ کو وہاں اپنی غلطی سمجھ آگئی، پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا ایک بہت ہی زبردست قردار ادا کیا اور آج 2017 ء میں جب پھر امریکہ جیسی طاقتوں نے پاکستان سے ڈو مور کا سوال کیا تو پھر پاکستان نے بتایا کہ ہم نے سب زیادہ قربانیاں دی ہیں اب دنیا کو ضرورت ہے ڈومور کرنے کی۔ ہم نے اس جنگ میں اس قوم کی بہت ہی قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں اور آج ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہےآج ہماری افواج اتنی باصلاحیت ہیں کہ وہ بڑے سے بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کرسکتی ہیں.
آپریشن راہ راست سے لیکر آپریشن خیبر 4 تک پاکستان نے بہت مسائل کا سامنا کیا اور چیلنجز کا سامناکیا اور ان کو شکست دی. الحمدللہ
پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد