محترم جناب منور حسن صاحب:
آپ سے ڈرتے ڈرتے مخاطب اس لیے ہوں کہ زندگی میں، میں دو مرتبہ اسلامی جمیعت طلبہ کی “پرامن اسلامی تبلیغ” کا بےپایاں مزہ چکھ چکا۔ اور میرا چھوٹا بھائی، مدثر بھی جو کہ اسی “پرامن اسلامی تبلیغ” کے ہاتھوں محض اٹھارہ سال کہ عمر میں پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے خیرباد کہہ گیا۔ اب میری عمر اکتالیس سال ہے اور سُنا ہے کہ اس عمر میں ٹوٹی ہڈیاں اور پھٹا گوشت بہت تکلیف بھی دیتے ہیں، اور بہت دیر بعد ہی بھرتے ہیں۔ لہذا ڈرتے ڈرتے، محترم۔
آپ نے چند دن قبل فرمایا کہ طالبان سے لڑنے والے پاکستانی سپاہی شہید نہیں۔ بالکل ٹھیک فرمایا، آپکی دلیل کو اگر انگلش زبان میں “اِنورس” کر کے دیکھا جائے تو بلاشبہ پھر پاکستانی سپاہی سے لڑنے والے طالبان، جو کہ شاید آپکے نزدیک مجاہدینِ اسلام ہیں اور وہی اسلامی نشاۃ ثانیہ کا سبب بھی بنیں گے، ہی شہید ہیں۔ آپ بہت مضبوط لہجے میں بات کرنے والے محترم شخص ہیں، لہذا آپ سے اختلاف رائے کرنے کے لیے مجھ سے ڈرپوک انسان یا تو پھر سے اسلامی جمیعت طلبہ کی “پرامن اسلامی تبلیغ” کے ہاتھوں خاموش رہے گا یا پھر آپ سے دوبدو بات کی بجائے، یہود و نصاریٰ کی یہ کلموہی ایجاد، کہ جسکو بلاگ کہتے ہیں، کا سہارا لے گا۔ آخر کو ا ب اس عمر میں میں نیلی آنکھ، کالی گردن، سرخ کمر اور پیلے رنگ کے ساتھ کہا ں جاؤنگا؟
آپ کبھی نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے روحِ رواں بھی تھے اور کمیونزم کے قریب تر۔ پھر آپ پر اللہ کی رحمت ہوئی اور آپ نے کارل مارکس پر چار حرف بھیجے اور مشرف بہ مودودی صاحب ہو گئے۔ معاف کیجیے گا کہ میں لفظ “مودودی” پر رحمتہ اللہ علیہ کا محفف ڈالنا چاہتا تھا، مگر مجھےابھی اردو ٹائپنگ میں اتنی مہارت نہیں۔ یہ صفائی دینا اس لیے بھی ضروری جانا کہ کہیں میری صفائی نہ ہو جاوے۔
کارل مارکس سے ایک لمبی چھلانگ دوسری جانب بلاشبہ آپکا ذاتی معاشرتی و سیاسی حق تھا اور اس پر کسی قسم کی کوئی دو رائے نہیں۔ جس قسم کا انقلاب آپ کے من کو بھایا، آپ نے اس طرف ہی آنا مناسب جانا اور آپکی اس چوائس کا دل سے مکمل احترام بھی ہے۔ مگر یہ کیا کہ وہ سختیء گفتار جو شاید آپکو آپکے کامریڈ کے دنوں میں عطا ہوئی ہوگی وہ رحمت اللعالمینؐ کے لائے ہوئے دینِ حق کے گروپ میں شامل ہونے کے بعد بھی قائم رہی؟
میری خواہش کہ کاش اللہ تعالیٰ مجھے آقاؐ کے وقت میں پیدا کرتے یا کوئی یہودی ٹائم مشین ایجاد کرے اور میں ماضی میں واپس جاؤں تو مجھے ایک بات کا مکمل یقین ہے کہ میں اپنے آقاؐ کو کم از کم آپکے لہجہ میں بات کرتے ہوئے نہیں سنوں گا۔ آپکے لہجہ و گفتار کی “غیر متزلزل ٹون” میرے یقین کے مطابق آقاؐ اور صحابہءکرام کے گروپ میں تو مجھے نہ ملےگی، مگر شاید “زمین جنبد نہ جنبد گل محمد” کے مصداق، دوجے کیمپ میں شاید سن لوں۔ میرا مقصد آپکو قطعی طور پر کچھ اور قرار دینا نہیں، اللہ شاہد ہے، مگر اپنی دلیل پر مکمل طور پر اڑ جانا اور آوازِ خلق کی مخالف سمت میں چلنے کی فطرت تو بہرحال صحابہء کرام میں موجود نہ تھی۔ اگر ہوتی تو صحابہءکرام، اسلام سے دور دور اور پرے ہی رہتے اور اپنے باپ دادا کے “دین” کو ترک کرکے آقاؐ کے کیمپ میں نہ آتے۔ انہوں نے تبدیل ہونے کو مقدم جانا اور آقاؐ کے زیرِ سایہ آکر انسانی تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کےلیے رقم کروایا۔ اور وہ جو کہ اپنی پرانی دلیل پر اڑے رہے، “عُمرو” (بالوزن عُمر) نام ہونے کے باوجود، ابوجہل کہلائے۔
میں آپکی اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ اگر افغانستان میں طالبان سے لڑنے والے امریکی فوجی شہید نہیں، تو اسلام کے عظیم سپوتوں، تحریک طالبان پاکستان، سے لڑنے والے مردود پاکستانی فوجی کس طرح شہید ہوسکتے ہیں۔ میرے نزدیک تو شہادت کی تعریف آقاؐ اپنی شریعت میں چودہ سو سال قبل کرگئے مگر آپ پر یہ پہیلی، محترمی، آج ہی کیوں کھُلی؟ یہ پہیلی آپ پر ستر اور اسی کی دہائی میں کیوں نہ کھلی جب آج کے ہلاک، اس وقت کے شہید تھے؟ نعوذ باللہ من ذالک، کیا اسلام جنرل ضیاءالحق کے مرنے کے بعد تبدیل ہوا اور لہذا اس میں شہید کی تعریف بھی؟ آپکی طرح جید عالم اور واقفِ اسلام نہیں، اس لیے سوچا کہ آپ سے اس کے بارے میں پوچھ لیا جائے۔
آخر میں یہ کہ میری گود میں کھیلنے والا میرا چچا کا ایک بیٹا میری ذاتی مخالفت کے باوجود فوج میں چلا گیا۔ مخالفت اس لیے کی کہ وہ بہت “ظالم” مصور، مصنف اور موسیقار بن سکتا تھا، مگر اس اُلو کو فوج میں افسری کا شوق تھا۔ ابھی وہ کیپٹین ہے اور سوات میں اسکی عمر کے اسکے چار کورس میٹس شہید ہوئے اور جب اسکی باری آئی تو اسکی ماں، میری چچی نے قران کے سائے میں اسکو رخصت کرنا مناسب جانا کہ بیٹے پر فخر تھا اور ہے۔ مجھے بھی اس پر پیار اور فخر ہے۔ چلیں وہ تو زندہ سلامت ہے، اور آگے سے کافی موٹا بھی ہوگیا ہے، مگر اسکے چار “مرنے” والے ساتھیوں کے علاوہ قریبا 4،996 دوسرے پاکستانی فوجیوں کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کےلیے آپکے پاس کیا کوئی دعا نہیں کہ آپ نے یہ کہہ ڈالا کہ سارے “مرنے ” والے پاکستانی سپاہی شہید نہیں؟
اب آپ سے اجازت چاہوں گا مگر ایک سوال پھر بھی چھوڑے جاؤں گا:
آپکا بیان کیا ہوتا اگر آپکا اپنا بیٹا بھی فوج میں ہوتا، اور اللہ نے اسے شہادت کے مرتبہ پر فائز کیا ہوتا؟ کیا آپکی سختیء گفتار تب بھی یہی ہوتی جو دوسروں کے “ہلاک” ہونے والے بچوں کے بارے میں ہے؟
آخر میں میری طرف سے ایک اور ڈرا ہوا سلام قبول کیجیے۔
آپکا مخلص،
(شہر کا نام نہیں لکھوں گا کہ اکتالیس سالہ ہڈیاں عزیز ہیں)
افسوس کہ میری اکتالیس سالہ عقل طنز کی اتنی ثقیل خوراک کے باعث بد ہضمی کا شکار ہونے لگتی ہے، اس لئے بیشتر گولے بارود باؤنسر کی طرح سر کے اوپر سے ہی گزر گئے۔ بہر حال جو تھوڑا بہت پھر بھی سمجھنے کی کوشش کی ہے تو یہ بہر حال سمجھ میں یا نہیں آ رہا کہ کسی کو اس کے ماضی کا طعنہ دینا کس عدل وانصاف تہذیب وتمدن پر مبنی ہے؟ قابلِ صد احترام طنز نگار میرا مطلب خط نگار صاحب نے آقائے دو جہاں کے اصحاب کے طور طریقوں کا حوالہ دیا تھا۔۔ کسی کو ماضی کی غلطیوں کا طعنہ دینا بھی کیا کبھی اس کیمپ میں نظر سے گزرا تھا؟ یا آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب کی یاد محض اسلام کے ساتھ منتسب کسی مخالف پر گولہ باری کرتے
وقت ہی ستاتی ہے؟
اب میں بھی اجازت چاہوں گی کیونکہ مجھے بھی اپنی اکتالیس سالہ عقل بہت عزیز ہے جو کہ اس گستاخی کے نتیجے میں اتنی مرغن قسم کی طنزیہ خوراک کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیکن ایک سوال میں بھی چھوڑ جاؤں گی۔
کیا اگر مہذب امریکی دوستوں کے کسی ڈرون کا شکار آپ کا اپنا صاحبزادہ ہوتا تو بھی آپ یونہی ان ڈرونوں کی مخالفت کرنے والوں پر زہر میں بجھے ہوئے طنز کے تیر برساتے؟
Those who condemn Munawwar Hassan should also condemn Mullah Omar as he also called Hakeemullah a shaheed.
Yeh doghli policy ab chalti nazar nahin aati keh Shaytan say bhi marasim, aur Allah bhi naraaz na ho.
In fraudiyon ko ab waqt be-naqaab karay ga. Just wait and see. Ab final scenes hain is sab propaganday kay.
It was question raised that those who are cooperating with infidals “can those be considered shaheed”. Obvious answer which came to the mind of common thinkers was”NO”. this is not the case. ALL those fighting to protect the constition of pakistan are SHAHEED. All those working for dollars are not irresptive on which side they are fighting.
NOW something about your whishful commentry. Why such a machine to be invented by a jew only, are you so much impressed from them. If such a machine is virtually invented then you would go back to the time of SAAMRY and WORSHIP his BACHRA because you are impressed from their intellect. Who was inpired by whom in the past not the issue under discussion.
I am also 41 but please study Quran & Hadeeth first.If you want to comment with islamic references. Quran & Hadeeth told you who is SHAHEED what is back bitting level of forgiveness & to whom you have to keep fear
Those who condemn Military should Join TTP and Join Fake Jihad. Kill Muslims, bomb markets and in the End get killed by Pakistan Army (INSHAAALLAH). Pakistan don’t need parasites like ttp and its supporters.
I have no comments for non-sense people who see things by the spectacles of Sects. Go have some research and stop taking dictations from others.. Think and find your own way.
Long Story Short.
TTP is a terrorist. Like Bait-ullah Mehsood and Hakeem ullah Mehsood all TTP will die by the hands of their own Masters… May be منور حسن will follow same fate.
Hats off to Mubasher Akram sb. Those who know the reality of JI can never be duped by their hogwash stance.
Dear All viewers and Readers. After the web revolution, the blogs are the only way where any one can convey his message loud and specific, than why the The gentleman (Writer of the article) still is addressing mr. Munawwar Hussian defensively, it should be clear to any one residing in Pakistan either to be the part of the defensive organization Pak Army or to shut up their mouths and migrate to the countries of their choice beyond pakistan. They don’t have any right to live peacefully in the country because of the defenders of the country and be the companions of the enemies like TTP.
Assalam o Alaikam….
Tomorrow on the day of judgement all would be clear who was who? so take care of your aamaal and don’t follow any of these idiots whether TTP or apne aapko PAK kehne wale PAK-Army.I myself have wasted a lot of time on these idiots who come with different faces but they know themselves and Allah knows their filthy faces too…..Mafooom of a Hadeeth” JO CHEEZ TUMHE SHAK ME DAAL DE USKO CHORH DO”
Follow the teachings of the Prophet Muhammad s.a.w.w and try to impose Deen on your 5ft 11 inches body.If you can’t do that ,you can’t impose it on earth.Take care of your parents and get their dua.Follow the Quran and sunnah and Inshallah you will never get astray.These shiateen on both sides say one thing one day and other on the other day.
REMEMBER THIS STORY:::VERY IMPORTANT:::
When the kuffar of Quraish came to fight against the Prophet s.a.w.w in the early ghazwas,they forcefully brought the muslims living in Makkah with them to fight against the muslims of Madinah.The logic given by the kuffar was that you and your families live here,trade here,enjoy all benefits here so you will have to come with us and fight against the muslims of Madinah.
The battle started and those muslims from Makkah got killed at the hands of the muslims of Madinah.The muslims of Madinah were very sad after the battle that they have killed muslims? The prophet Muhammad s.a.w.w asked what was the matter that you are sad and they told the situation.The verses of the Quran came down, that those who fought and befriended the kuffar against the fellow muslims(Momineen),their end would also be with the same kuffar.Now think where these Pak-Army soldiers are going.Im not a mufti but ask Ulama about that.May Allah protect Pakistan from the north and the south and the from its east and the west and from above and from its under,from outside and from its INSIDE.May Allah give us taufeeq to be on the side of Hizbullah and whoever is Hizbullah should get Victory by Allah’s Grace.Whoever is Hizbul-dollar and Hizbul-Shetaan should get a horrible defeat in both worlds.Take care of yourself,your studies and your families,friends and neighbours.IT DOESN’T MATTER,WHO SAYS WHO BUT WHAT MATTERS IS THAT SHAHEED WOULD ONLY BE THE ONE WHO IS A SHAHEED IN ALLAH’S BOOK,DONT MIND WHAT THE WHOLE WORLD SAYS.JAZAKALLAH KHAIR.
I think ALLAH is separating the munafiq/fasiq people and people who are on right path. I am also included that which path I choose. The only right path is the central path (it is in Quran), no need to be extreme in commenting or in actions. May ALLAH shows us all right path, and may ALLAH unite us all.
It is also in Quran, ‘Don’t spread fasad on earth’. Munawar hassan should have not said publicly such thing if that could result in fasad on earth.
Ae imaan walu Allah sey daro aur seedi baat kaho woh tumharey amaal durust ker dey ga aur tumharey gunnah bahsh dey ga (says Allah in holy quran) … huq baat kehna her muslim per farz hey n fisaad my dear is quite debateable…. our army joining hands with nato n americans giving them the bases in pakistan to kill muslims in afghanistan is what ???? not fisaad ? sach kerwa hota hey but ager yehi sach right after 2001 bola gaya hota tu ajj Allah k azab mai girfitar na hotey ….. ulema ka yeh ferz hey k woh sahi aur galt mai ferq wazeh karien aur phir pata lug jaye k huq per koon hey n batil pur koon ….. pakistan is a nato ally getting lot of dollars n if pakistan army is doing jihad since 2001 then americans are also mujahdeen …. n all the muslim women children n men martyred were doing fasad ? …. kafir k saath mil kur muslim ku marney wala mujahid hu sakta hey ??? open ur quran which is resting in ”raishmi” gulaaf for years coz its too sacred for u to read n understand n then u will know who are the agents of fasaad n who are the ones giving their lives in the way of Allah …… tum aur tumharey jesay sub ju b samjo … ager Allah ka quran kahey ga k huq per woh hain ju kamzor hain tu yqeen rakho Allah unkey sath hey aur jis k saath Allah hota hey woh hota hey shaheed aur ghazi rahey woh ju unn sey lertay hain woh mur jayien ya zinda rahien … they are all jahanami …. like it or not 🙂
Dear Shoaib,
What you said is not that difficult to understand, provided one has qalb-e-saleem. Otherwise no hope.
Shaheed is the one who dies fighting in the cause of Allah, not in the cause of any nation or nationalism. Musharraf started this war again it’s own people under pressure from America. These tribal people are the one who helped liberate the part of Kashmir which we now call Azad Kashmir and they were always pro Pakistani. But if you go and kill them because they are against America or against unislamic system in Pakistan than if Pakistan Fugi get killed fighting them can never be called shaheed. They should not follow any order which will take them to hell fire. May Allah show us the right path and give us the clear understanding of his din Islam.